اسلام میں کسی کی ذات سے نفر ت وحقارت کی قطعی گنجائش نہیں
(یہ خبر قرن ادارہ کو ختم نبوت اکیڈمی لندن، برطانیہ سے موصول ہوئی)
لندن (پ ر) انٹرنیشنل سیکرٹیر یٹ ختم نبوت اکیڈمی لند ن میں مرزا غلام احمد قادیانی کے ماننے والوں کے قبول اسلام کی ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ختم نبوت اکیڈ می کے سر براہ عالمی مبلغ ختم نبوت مولانا عبد الرحمن باوا نے کہا اسلام میں کسی کی ذات سے نفر ت وحقارت کی قطعی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اس عظیم دین کا دائمی پیغام امن،محبت ،اخوت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔
انہوں کہا مسلمانو ں کو بڑے پیمانے پر ایک مضبوط مہم کے ذریعہ اسلام اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے صحیح تناظر میں پیش کر کے ثابت کیا جائے کہ تنازعات کے حل لئے برداشت اور تحمل کی مصطفوی تعلیم کی رہبری نے ہی دنیا کو ہمیشہ بربادی سے بچایا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوچاہئے کہ احمدیوں کوبڑے پیار اور ہمدردی کے ساتھ اسلام کی دعوت کی دی جائے اور اس جدو جہد جاری رکھیں ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے تحریک ختم نبوت یورپ کے رہنما ءمولانا سہیل باوا نے کہا کہ ا سلام میں دہشت گردی کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے اور اس ناسور کے خلاف آواز اٹھانا ہر مومن کا فرض ہے ،اسلام ُپر امن شہریوں کا خون بہانے کو گناہ عظیم قرار دیتا ہے ، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مقابلہ بین لاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کرنا ہوگا ، تقریب میں تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں کے علماءکرام اور دیگر سیاسی و سماجی راہنماءں ، مسلم کیمونٹی کے سر کر دہ حضرات نے خطاب کر تے ہوئے مفتی عبد الوھاب ، ڈاکٹر کامران راعد ، مولانا اکرام الحق خیری، ملک افضل ،مولانا امداد لحسن نعمانی ، مولانا مبین، مولانا اعجاز قادری ، حافظ ممتاز ، قاری نیاز احمد، مولانا گل محمد ، حاجی عبد الحمید ، قاری محمد یوسف ، مفتی خالدمحمود رحمی،اقبال اعوان،شیخ سلیمان غنی ، مفتی یوسف ڈنکا،مولانا بلال شاہ ، مولانا فرید پٹیل نے کہا اس سال بڑی تیزی کے ساتھ مرزا غلام احمد قادیانی کے ماننے والے جماعت احمدیہ اور اُسکی شخصیت پرستی کو خیربادکہے رہیں ہیں ، ہم ان کو قبول اسلام پر مبارک بادپیش کر تے ہیں ، سابق احمدی نوجوانوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کے احمدیہ جماعت کی طرف سے ترقی اور فتوحات کے دعوے تو جاری ہیں لیکن ہم اور ہمارے جیسے اور احمدیوں کا جماعت کا چھوڑ نا اس بات کی علامت ہے کہ جماعت کے اندر تبدلی کی مقداروتعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ،انہوں کہا کہ ہمارے آباءواجداد ہمیں ہمیشہ یہی تعلیم دیتے رہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کو مانے والے ہی صرف مسلمان ہیں۔