تاجر برادری نے ویلتھ ٹیکس مسترد کر دیا۔بھرپور مخالفت کریں گے
منی بجٹ کا کلچر ختم ہونا چائیے جوعدم استحکام کا سبب بنتا ہے۔رضا خان
چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس عائد کر کے نادھندگان کی طرف توجہ کی جائے۔خالد تواب
وسائل میں کمی مسائل میں اضافہ۔تمام شعبوں پر ٹیکس نافذنہ کیا تو ملک مزید مشکلات میں پھنس جائے گا
اسلام آباد۔مئی 30۔وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر خالد تواب نے کہا ہے کہ تاجر برادری ویلتھ ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور مخالفت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعدمنی بجٹ کا کلچر ختم ہونا چائیے جوعدم استحکام کا سبب بنتا ہے۔تمام شعبوں پر ٹیکس نافزنہ کیا گیا تو ملک مزید مشکلات میں پھنس جائے گا۔ خالد تواب نے ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین رابطہ محمد رضا خان کے ہمراہ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دولت ٹیکس کا کوئی جواز نہیں کیونکہ دنیا میں کہیں بھی آمدنی پر دو بار ٹیکس عائد کرنے کا قانون موجود نہیں۔ مشینری کی درامد پر عائد سترہ فیصد جی ایس ٹی سے شرح نمو میں کمی آ رہی ہے وزیر خزانہ و چئیرمین ایف بی آر وعدہ کے مطابق اسے ختم کریںاور چھوٹے دکانداروں پر مقرر شدہ ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ ٹیکس حکام بڑے ٹیکس نادھندگان کی طرف متوجہ ہو سکیں۔خالد تواب نے مطالبہ کیا کہ ملک کو قوم کو پانچ سو ارب سالانہ نقصان پہنچانے والے سرکاری اداروں کو چھ ماہ کے اندر اندر فروخت کر دیا جائے۔اس موقع پر چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی اسلام آباد محمد رضا خان نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے جسے ختم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں۔ اس کا حل صنعتی شعبہ کی بحالی میں مضمرہے۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس کی چھوٹ سے لطف اندوز ہونے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر1952ارب کا ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگااور حکام کے پاس موجودہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں اضافہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔رضا خان نے خبردار کیا کہ ملک کے وسائل میں کمی جبکہ مسائل میں اضافہ ہو رہاہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ بجٹ کا چھ فیصد خسارہ کم کرنے کے کئے مقامی زارئع پر انحصار کرنا ہو گا کیونکہ غیر ملکی ادارے امداد دینے کو تیار نہیں۔ ان حالات میں ٹیکس ریفارمز ہی واحد راستہ بچا ہے جس کے بغیر ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔
—
محمد رضا خان،
چئیرمین کوآرڈینیشن وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت۔اسلام آباد
سابق صدر اسلام آباد چیمبر، سابق صدر ہری پور چیمبرآف کامرس
Tel: FPCCI +92-51-2251891-3. Fax +92-51-251894
Tel: Business +92-51-4434200-5. Fax +92-514434203