پاکستان میں مسیحی برادری کی حقیقت
![لاہور میں مسجد کا مینار اور گرجا](http://www.qern.org/files/qern/20110218_001.jpg)
مغرب کے ذرائع ابلاغ کو سنیں تو لگتا ہے کہ عراق اور پاکستان جیسے مسلمان ممالک میں تو ایسے ہے جیسے ہر گلی کے نکر پر کوئی کلاشنکوف پکڑے غیر مسلموں اور عیسائیوں کو مارنے کے درپے ہے۔
آخری بار جب میں پاکستان گیا تو چند روز ایک ایسے علاقہ میں رہا جہاں مسیحیوں اور مسلمانوں کی تعداد تقریباً آدھی آدھی ہے۔ اور پاکستانیوں کے مذھب نمائی کے عین مطابق، اتوار کی صبح گرجا سے گھنٹیوں کے آواز جگاتی بھی تھی، بالکل جیسے مساجد میں رات گئے لمبی لمبی تقاریر بھی بعض اوقات بچوں بوڑھوں کو تنگ کرتی ہیں۔
لاہور سے جند تصاویر دیکھیے:
مسجح کا مینارہ اور گرجا گھر:
حجام کی دکان: دیکھیے حضرت عیسی علیہ السلام کی تصویر لگی ہوئی:
یومِ ولادتِ مسیح کے اعلان دیواروں پر چسپاں ہیں: